حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر عروس البلاد ممبئی کے نواحی علاقے نوی ممبئی سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، عمائدین اور مومنین کے ایک وفد نے ایرانی قونصلیٹ (ایمبیسی) ممبئی میں حاضر ہو کر اسلامی جمہوریہ ایران کے حمایت و امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور حالیہ سانحات میں شہید ہونے والے مومنین و رزمندگان و امام الشهدا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

وفد نے اس موقع پر رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای قدس سرہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکام اور عوام کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سےتعزیت و تسلیت پیش کی، اور اس عظیم سانحے کو امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
شرکاء نے رہبرجدید و خلف صالح رھبرشھید،حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ تجدیدِ بیعت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ رہبرِ انقلاب کے مشن، مقاومت اور دفاعِ مظلومین کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔

وفد نے ایرانی نمائندہ آقائے مطلق اور دیگر ایرانی ذمہ داران سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ آج پوری امتِ مسلمہ بالخصوص ہندوستان کے مومنین، ایران کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر سطح پر اپنی اخلاقی، دینی و سماجی اور انسانی حمایت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر حجتالاسلام والمسلمین آقای سید علی عباس رضوی صاحب قبلہ امام جمعہ والجماعت نوی ممبئی وحجتالاسلام والمسلمین آقای دعبل اصغر خان صاحب قبلہ استاد حوزه علمیہ امام صادق نوی ممبئی و عزتماب جناب سید شبیہ الحسن صاحب ( صدو بھائی) صدر نیو ممبئی شیعہ اثنا عشری جماعت ، عزتماب جناب راشد حسین سکریٹری نیو ممبئی شیعہ اثنا عشری جماعت نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ایران ہمیشہ مظلوموں کی حمایت میں پیشا پیش آواز بلند کرتا رہا ہے، اور آج اس پر ہونے والی جارحیت درحقیقت حق و باطل کی ایک کھلی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں امت مسلمہ و بالخصوص اھل تشیع کا فرض ہے کہ وہ متحد ہو کر ظلم کے خلاف آواز بلند کرے اور مقاومت کے محور کے ساتھ کھڑے ہو۔

مومنین نے بھی اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ وفد کی جانب سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر پانچ لاکھ اٹھتر ھزار ایک سو دس روپیہ و سو ڈالر کا ھدیہ ناقابل بھی پیش کیا گیا۔
اس تعزیتی و تسلیتی تقریب کے اختتام پر شھداء کرام کے لئے فاتحہ خوانی و رزمندگان اسلام کے لئے فتحیابی کی دعا کرتے ہوئے دعای سلامتی امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی شرکاء نے تلاوت کی اور اس عزم کااعادہ کیا کہ ہم ھمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور مظلومین جھان کے ھمراہ ھمیشہ اپنا دینی و سماجی حمایت جاری رکھیں گے۔
اس جلسہ میں دیگر شرکاء کرام سید محمد و سید یاسین عباس و محمد ذکی صاحبان نے بھی اپنے فرائض دینی کو ادا کرنے کے لیے جلسہ میں حاضر ہوئے۔









آپ کا تبصرہ